یوم سیاہ کی آڑ میں پی ٹی آئی لیڈرشپ کی کردار کشی کی گئی ، حسن اسلم اعوان

یوم سیاہ کی آڑ میں پی ٹی آئی  لیڈرشپ کی کردار کشی کی  گئی ، حسن اسلم اعوان

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )تحریک انصاف کے راہنما اور پنجاب اسمبلی کے رکن ملک حسن اسلم اعوان نے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر منائے جانیوالے نام نہاد یوم سیاہ کی آڑ میں پاکستان تحریک انصاف کے۔۔

راہنماوں اور کارکنوں کی کردار کشی سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ9مئی واقعات افسوسناک ہیں لیکن ان کے ذمہ داران کا تعین کئے بغیر کسی کو موردِ الزام ٹھہرانا قریب انصاف نہیں ، ملک حسن اسلم اعوان نے کہا کہ حکمران اگر 9مئی کے کے ذمہ داران کو بے نقاب کرنے میں مخلص ہیں تو ان ان واقعات کی تحقیقات کرانا ہوں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں