زیادہ کپاس اُگاؤ مہم ،ڈائریکٹر زراعت توسیع سرگودھا ڈویژن کا میانوالی کا دوورہ

زیادہ کپاس اُگاؤ مہم ،ڈائریکٹر  زراعت توسیع سرگودھا ڈویژن  کا میانوالی کا دوورہ

میانوالی ،کمرمشانی (نامہ نگاران ) زیادہ کپاس اُگاؤ مہم کے سلسلہ میں ڈائریکٹر زراعت توسیع سرگودھا ڈویژن چوہدری شاہد حسین کا میانوالی کا دورہ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع میانوالی کے آفس میں زراعت توسیع میانوالی کے افسران سے میٹنگ کی جس میں محمد نواز ملک ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع میانوالی، محمد طارق محمود خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع میانوالی، غلام حر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع عیسیٰ خیل، عبد الرشید اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع پپلاں، فاروق اعظم زراعت آفیسر ٹیکنیکل اور ضلع بھر کے زراعت آفیسرز نے شرکت کی۔ محمد نواز ملک ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع میانوالی نے میانوالی میں کپاس کی کاشت اور اگاؤ مہم کے متعلق بریف کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں