کپاس سفید سونا، زیادہ کاشت یقینی بنائی جائے ،بھنڈر

کپاس سفید سونا، زیادہ کاشت یقینی بنائی جائے ،بھنڈر

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی اکبربھنڈر کے زیرصدارت ضلع میں زیادہ سے زیادہ کپاس کی کاشت یقینی بنانے کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔

اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو ظفرحسن نقوی ،ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع ملک امیر حسین ،فر ٹیلائز ر ،پیسٹی سائیڈ ز ڈیلرز،محکمہ انہار اور کسانوں کے نمائندے موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ امسال ضلع بھکر میں41430ایکڑرقبہ کو کپاس کی کاشت کیلئے مختص کیا گیاہے جس میں سے اب تک 22722ایکڑ رقبہ پرکپاس کاشت کی جاچکی ہے جبکہ آئند ہ دس دنوں میں باقی ماندہ مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ کپاس جسے سفید سونا کہاجاتا ہے ضلع میں زیادہ سے زیادہ اسکی کاشت یقینی بنائی جائے تاکہ کسان کی خوشحا لی کیساتھ ملکی معیشت بھی مضبوط ہو ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں