جوہر آباد اور ملحقہ علاقے ٹرین کے سفر کی سہولت سے محروم

جوہر آباد اور ملحقہ علاقے ٹرین  کے سفر کی سہولت سے محروم

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پچاس کی دہائی میں جدید طرز پر آباد ہونیوالے پنجاب کے ترقی پذیر شہر جوہر آباد اور ملحقہ علاقوں کی لاکھوں نفوس پر مشتمل آباد ی کی عصر حاضر میں بھی ٹرین کی سہولت سے محرومی۔۔۔

ماضی میں یہاں سے گزرنے والی دو ٹرینوں کو نامعلوم وجوہات کی بناپر بند کر دیا گیا،گزشتہ دور حکومت میں چلائی جانیوالی نئی ٹرین کا جوہر آباد میں سٹاپ ہی نہیں، عوامی حلقوں کے مطابق جوہر آباد میں باقاعدہ ریلوے سٹیشن موجود ہونے وہاں پرریلوے سٹاف کی تعیناتی اور تیز رفتار ٹرین گزرنے کے با وجود شہریوں کو ٹرین کے سفر سے محروم رکھا جا رہا ہے جو ضلعی ہیڈکوارٹر جوہرآباد اور ملحقہ علاقہ کے مکینوں کے ساتھ سرکاری سطح پر کی جانیوالی ایک سنگین ناانصافی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں