سالانہ ترقیاتی پروگرام میں حلقہ این اے 88سر فہرست ہوگا،گل اصغر بگھور

 سالانہ ترقیاتی پروگرام میں حلقہ این  اے 88سر فہرست ہوگا،گل اصغر بگھور

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )قومی اسمبلی کے رکن انجینئر گل اصغر بگھور نے کہا ہے کہ میری تمام توانائیاں ضلع خوشاب کے دور افتداہ اور پسماندہ علاقوں کو ترقی و خوشہالی کی دوڑ میں شامل کرنے پر مرکوز ہیں۔۔۔

 انشاء اﷲ وفاقی حکومت کے نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں حلقہ این اے 88سر فہرست نظر آئے گا ، تھل اور مہاڑ کی محرومیوں کے دن ختم ہونگے اور علاقائی ڈویلپمنٹ کے نئے دور کا آغاز ہو گا ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ میں قائد آباد اور نوپور تھل کے کو ایک نظر سے دیکھتا ہوں اور ہر علاقہ میں بلازمتیاز ترقیاتی کام کروں گا ، انشاء اﷲ حلقہ این اے 88کا کوئی بھی علاقہ ڈویلپمنٹ سے محروم نہیں رہے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں