60ہزار صارفین کا علاقہ واپڈا سب ڈویژن میں 50افراد ،ذاتی دفتر تک نہیں

60ہزار صارفین کا علاقہ واپڈا سب ڈویژن میں  50افراد ،ذاتی دفتر تک نہیں

سلانوالی (نمائندہ دنیا )سلانوالی کی واپڈا سب ڈویژن 100کلو میٹر ایریا مشتمل ہے جس میں تقریباً 60 ہزار صارفین اور 11مین ٹرانسمیشن لائنوں کی دیکھ بھال سمیت واپڈا کی دیگر تنصیبات کی مرمت کیلئے صرف 50 افراد کا عملہ مامور ہے۔۔۔

اور یہ عملہ بھی جدید سہولیات سے محروم ہے ، سب ڈویژن آفس کیلئے کوئی ذاتی دفتر موجود نہ ہے اور سب ڈویژن کرایہ کی بلڈنگ میں قائم ہے سلانوالی کے سماجی حلقوں نے حکومت اور واپڈا کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ سلانوالی واپڈا سب ڈویژن کو دو حصوں میں تقسیم کرکے آفس بنائے جائیں اور اضافی سٹاف و دیگر سہولیات مہیا کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں