45سرکاری پرائمری سکولوں کی نجکاری کا فیصلہ‘اشتہار جاری

45سرکاری پرائمری سکولوں کی نجکاری کا فیصلہ‘اشتہار جاری

شاہ پور(نمائندہ دنیا)محکمہ تعلیم پنجاب نے تحصیل شاہ پور کے 45 سرکاری پرائمری سکولوں کو نجی اداروں ، افراد کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اشتہار جاری کر دیا۔

سکولوں میں بوائز و گرلز پرائمری سکول اور ماڈل سکول شامل ہیں جن میں چک اللہ یار ، ڈیرہ فتح محمد، بھرتھ ، جہانیاں ھموکہ، ٹھٹی مظلم ، ملک والا، صدا کمبو، ککے والا، سلطان پور، جہانیاں سیال، اسلام پورہ، ڈیرہ ڈھکواں، موچیوال ، ٹھٹھا نون، شیخانوالہ ،دھولا مظفر، منگڑیل، نواں لوک، ٹھٹھا نوں، نورے والا ، چک عمر، کہوٹ، سلیمان آباد، جہانیاں سیال ، چک محمد خان، بہادریاں والا، ردا نگر، متاع دا کھو، شریفاں ، کچھی جاگیر، چک نمبر 5رکھ دھریمہ ، بھون شاہ ،سنیکہ، ڈیرہ رب نواز، پچانی، چک شجاع،بونگا بخش، چک مقیم ،چک نمبر 102این بی،ھری پور، ڈیرہ چیمہ ،یارے والا ،ملک والا،ماسر شامل ہیں ، شاہ پور کے تعلیمی و ادبی حلقوں نے محکمہ تعلیم کو پرائیویٹ کرنے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یہ سکول پرائیوٹ اداروں کے حوالے نہ کئے جائیں بلکہ محکمہ تعلیم اساتذہ بھرتی کرے ، تاکہ نوجوان نسل بیروزگاری سے بچ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی طرف سے تعلیم کش اقدامات اس کی مقبولیت میں مزید کمی لا سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں