بجلی کی بندش کے دوران 3 لاکھ، 50 ہزار کا ٹرانسفارمر چوری

بجلی کی بندش کے دوران 3 لاکھ، 50 ہزار کا ٹرانسفارمر چوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نواحی علاقے سالم سے نامعلوم چور رات کی تاریکی اور بجلی کی بندش کا فائدہ اٹھا کرواپڈا کا ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کا ٹرانسفارمر اتار کرلے گئے۔۔۔

 جس کے باعث علاقہ اندھیرے میں ہی ڈوبا رہا اور لوگوں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، علی الصبح واردات کا علم ہونے پر واپڈا ٹیم اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے متبادل انتظامات شروع کر دیئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں