آٹا اور میدہ سستا،بیکری مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے لگیں

آٹا اور میدہ سستا،بیکری مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے لگیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پنجاب بھر میں 10کلو آٹے کی قیمت میں5سو روپے اور میدے کی پچاس کلو بوری کی قیمت میں 2ہزار روپے کمی کے باوجود بیکری کے سامان کی قیمتیں ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھ رہی ہیں۔۔۔

 حکومت کی تمام تر توجہ روٹی سستی کرنے پر جبکہ سرگودھا میں سستی روٹی سکیم سے قبل ہی روٹی 15روپے میں فروخت ہورہی تھی آٹا سستا ہونے سے معدہ اور دیگر اشیاء کی قیمتیں کم ہوئی ہیں مگر بیکری کا سامان ہر گزرتے دن کیساتھ مہنگا ہورہا ہے ،صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت آٹے سے متعلقہ تمام اشیاء کی قیمتوں پر نظر رکھے اور ان کی قیمتیں بھی کم کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں