پولیس نے 2 لاپتہ بچے ورثا کو ڈھونڈ کر انکے حوالے کر دئیے

پولیس نے 2 لاپتہ بچے ورثا کو  ڈھونڈ کر انکے حوالے کر دئیے

میانوالی (نامہ نگار) پولیس تھانہ سٹی کو ملنے والا 12 سالہ کمسن لڑکا حسن فاروق کے ورثاء کو تلاش کرکے انکے حوالے کر دیا۔

تھانہ سٹی پولیس کو 12 سالہ کمسن لڑکا حسن فاروق ملا جس نے اپنا ایڈریس اسکندراباد بتلایا،ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر اسد اقبال خان اور انکی ٹیم کو لڑکا کے ورثاء کو تلاش کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا۔تھانہ سٹی پولیس نے لڑکے کے ورثاکی تلاش کیلئے سوشل میڈیا پر تصاویر شائع کرائیں۔ اور ان کو تلاش کرکے اس کے والد محمد منصور کے حوالے کیا۔حسن فاروق کے والد محمد منصور نے میانوالی پولیس کے تعاون اور کاوش کو سراہا اور شکریہ ادا کیا، پولیس تھانہ صدر نے گرین ٹاؤن کی لاپتہ ہونے والی 6 سالہ کمسن بچی کشف کو تلاش کرکے ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں