پاکستان سے دنیا بھر میں آم کی ایکسپورٹ آج سے شروع

پاکستان سے دنیا بھر میں آم کی ایکسپورٹ آج سے شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پاکستان سے دنیا بھر میں آم کی ایکسپورٹ آج سے شروع ہو رہی ہے 4 ہزار ٹن آم آج یو اے ای جائے گا، حکومت نے 96 لاکھ ٹن کا ٹارگٹ رکھا ہے جس سے 7 سے 8 کروڑ ڈالر آمدنی متوقع ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار سابق صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی و فروٹ اینڈ ویجٹبل پاکستان سینئر نائب چیئرمین چویدری شعیب احمد بسرا نے بات چیت کرتے ہوئے کی ہیں،انہوں نے کہ مارچ اور اپریل میں موسم ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے آم کا سائز چھو ٹا رہ گیا ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کینو کے بعد آم پر بھی پڑے ہیں، وفاقی حکومت نے آج 20 مئی سے پاکستان آم ایکسپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام ملکی ائیر پورٹ اور بندرگاہوں اور بائی روڑ بارڈ پر احکامات جاری کر دئیے ہیں، امسال حکومت پاکستان نے 96 لاکھ ٹن کا ٹارگٹ دیا ہے کہ پاکستان سے دنیا بھر میں آم بجھوائے جائے جس سے پاکستان کو مجموعی طور پر 7 سے 8 کروڑ ڈالر کی آمدن متوقع ہیں، چویدری شعیب احمد بسرا نے بتایا آج پہلے جہاز آم کی شپمنٹ لیکر دبئی (یو اے ای) جائے گا جس پر 4 ہزار ٹن آم لوڈ ہوگا، جبکہ سعودی عرب، عمان، قطر، بحرین، ملائشیا، سنگاپور، کینڈا، برطانیہ ،امریکہ، ایران سمیت دنیا کے دوسرے پورپی ممالک بھی آم ایکسپورٹ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں