ٹرک حادثہ‘زخمی زیر علاج‘ 2 کی حالت نازک‘نعشیں بنوں منتقل

ٹرک حادثہ‘زخمی زیر علاج‘ 2 کی حالت نازک‘نعشیں بنوں منتقل

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں زیر علاج سانحہ پنج پیر مناواں کے زخمیوں کی عیادت کی۔

انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اوراس المناک حادثے میں جا ں بحق ہونیوالے 14 افراد کے لواحقین سے تعزیت کی، ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے ایڈیشنل آئی جی کو حادثے کی مکمل تفصیلات بتائیں، انہوں نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونیوالے تما م مردو خواتین اور بچوں کا تعلق بنوں کی پختون فیملی سے ہے ،تمام نعشیں ان کے آبائی علاقہ بھجوا دی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کا علاج جاری ہے زخمی ہونیوالے افراد کی تعداد 12تھی جن میں سے 8افراد افراد کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں 2افراد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں