افسروں کے گھروں کے باہر کرایہ داروں کی نرسریاں ختم نہ ہو سکیں

 افسروں کے گھروں کے باہر کرایہ  داروں کی نرسریاں ختم نہ ہو سکیں

فیصل آباد(خصو صی رپورٹر)محکمہ انہار کے افسروں کی رہائشگاہوں کو کرائیے پر دے کر بنوائی جانے والی نرسریاں ختم نہ ہوسکی وفاقی کابینہ نے انٹیلی جنس بیور کی مدد سے سرکار رہائشگاہوں کے خفیہ سروے کا فیصلہ کیا ہے۔۔

 محکمہ انہار کے افسروں کی رہائشگاہوں کے سامنے اور اندر بنائی جانے والی نرسریاں ختم نہ ہوسکی‘ ذرائع کے مطابق محکمہ انہار کے افسروں نے سرکاری رہائشگاہیں نرسری مالکان کو ٹھیکے پر دے رکھی ہیں۔ جس کی وجہ سے ان نرسریوں کے خلاف کوئی کار روائی نہیں کی جاتی فیصل آباد میں ٹھنڈی کھوئی روڈ پر محکمہ انہار کے افسروں کی سرکاری رہائشگاہیں ہیں اور ان رہائشگاہوں کے سامنے اور اندر عرصہ دراز سے نجی نرسریاں بنی ہوئی ہیں جو تاحال ختم نہیں کروائی گئیں ذرائع کے مطابق محکمہ انہار کے افسروں نے مبینہ طورپر نرسری مالکان کو سرکاری رہائشگاہیں ٹھیکے پر دے رکھی ہیں اور افسر غیر قانونی طور پر ٹھیکے کی رقوم وصول کرتے ہیں اسی وجہ سے ان نرسریوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں