سابق ناظم ملک حبیب اللہ کیت کے والد انتقال کر گئے

سابق ناظم ملک حبیب اللہ کیت  کے والد انتقال کر گئے

کندیاں (نمائندہ دنیا )سابق ناظم ملک حبیب اللہ کیت کے والد حاجی ملک غلام عباس دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔۔۔

نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ‘ سابق ناظم ملک حبیب اللہ کیت کے والد بزرگوار حاجی ملک غلام عباس مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے مرحوم کی نماز جنازہ ان کی رہا ئش گاہ کے قریب چشمہ روڈ کیساتھ ادا کی گئی ،نمازجنازہ میں سابق سردار محمدسبطین خان ‘ ملک عمرفیروز جویہ سیاسی و سماجی شخصیات ضلع میانوالی سے مختلف مکاتب فکر رکھنے والی شخصیات اور شہربھر سے شہریوں نے شرکت کی۔  مرحوم نے وارثان میں تین بیٹے ملک حبیب اللہ کیت ملج فاروق اور ملک روف سوگواران چھوڑے مرحوم کو ان کے آبا ئی قبرستان گھنڈی میں سپرد خاک کردیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں