گرانفروشوں کی فہرستیں نظرانداز ، مصنوعی مہنگائی کرنیوالے ذخیرہ اندوزوں کو کھلی چھٹی

گرانفروشوں کی فہرستیں نظرانداز ، مصنوعی مہنگائی کرنیوالے ذخیرہ اندوزوں کو کھلی چھٹی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ضلعی انتظامیہ نے حساس ادارے کی طرف سے گرانفروشوں کی بھجوائی گئی فہرستیں نظر انداز کرکے مصنوعی مہنگائی کرنیوالے ذخیرہ اندوزوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔۔۔

تفصیل کے مطابق شہری اور دیہی علاقوں میں گرانفروشی کے خلاف خصوصی نگرانی کیلئے حکومت کی طرف سے حساس ادارے کو ٹاسک سونپا گیا جس پرد کانوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت کے حوالے سے خفیہ چیکنگ کی رپورٹس روزانہ کی بنیاد پر صوبائی حکومت اور ضلع کی سول ایڈمنسٹریشن کو باقاعدگی سے ارسال کی جا رہی ہیں،ذرائع کے مطابق کمشنر و ڈپٹی کمشنر کے واضح اعلان کے باوجود ضلع میں قائم پرائس کنٹرول ابھی تک فعال نہیں ہو سکے ،جس کی وجہ سے گرانفروشوں کی یہ فہرستیں سرکاری ریکارڈ کی زینت بنی ہوئی ہیں،اور ستم ظریفی یہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اس سلسلہ میں مکمل طور پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے سرکاری نرخ ناموں کی سرعام دھجیاں بکھیر ی جا رہی ہیں، اور کوئی پوچھنے والا نہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف فوری طور پر نوٹس لیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں