پلاسٹک بیگز پر پابندی یقینی بنانے کیلئے اجلاس کا انعقاد

پلاسٹک بیگز پر پابندی یقینی بنانے کیلئے اجلاس کا انعقاد

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار) پلاسٹک/پولی تھین بیگز کے استعمال پر عائد پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے سلسلہ میں۔

 اجلاس ڈی سی افس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات رحمت اﷲ خان، سنیئر انسپکٹر محمد عمران علی کے علاوہ انجمن تاجران کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے 5جون 2024سے سنگل پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے جس پر عملدرآمد یقینی بنانے کے سلسلہ تاجر برادری اور کیمونٹی کو آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے ۔اس موقع ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک کے استعمال سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے ہو بلکہ آبی حیات بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں اور آئے روز بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ مہذب ممالک نے پلاسٹک کے استعمال کو ترک کردیا ہے ہمیں بھی آنے والی نسلوں کی بقاء کیلئے اپنی زندگیوں سے پلاسٹک کے استعمال کو ترک کرنا ہوگا۔انھوں نے تاجر برادری اور عوام سے اپیل کی کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوے پلاسٹک کے استعمال، خریدو فروخت کو ترک کرکے ماحول کو صاف ستھرا بنانے میں ضلعی انتظامیہ سے تعاؤن کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں