منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں شراب‘چرس ضبط

منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں شراب‘چرس ضبط

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشوں کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میںشراب اور چرس برآمد کرلی۔

تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں کاشف سے 10 لیٹر شراب، سٹی جڑانوالہ پولیس نے ملزم ذیشان سے 18 لیٹر شراب، صدر جڑانوالہ پولیس نے ملزم ریاض سے 20 لیٹرشراب، کھرڑیانوالہ پولیس نے ملزم صابر سے 670 گرام چرس، مرید والا کے علاقے میں زاہد سے 18 لیٹر شراب برآمد کرلی ۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں