الیکشن اخراجات میں گھپلے،فوری ایکشن لینے کا حکم

الیکشن اخراجات میں گھپلے،فوری ایکشن لینے کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حالیہ عام انتخابات کے دوران ضلع کے پانچ قومی اور۔

 دس صوبائی حلقوں کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ،آراوز ،اسسٹنٹ آراوز کو اخراجات کی مد میں دیئے گئے ایڈوانس فنڈز کے بے دریغ استعمال اور کروڑوں روپے کے مشکوک اخراجات سمیت دیگر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس پر الیکشن کمیشن نے کاروائی کیلئے ابتدائی آڈٹ رپورٹ سول ایڈمنسٹریشن کے اعلی افسران کو ارسال کر دی، آڈٹ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر الیکشن کمیشن کی جانب سے چار اقساط میں 14کروڑ36لاکھ 29ہزار روپے ،85لاکھ 88ہزار روپے ،4لاکھ 30ہزار روپے اور85لاکھ 25ہزار روپے کے چیک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے اکاؤنٹ میں بھجوائے گئے جن میں سے الیکشن میٹریل کو متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچانے کیلئے پرائیویٹ گاڑیاں استعمال کی گئیں جن کے کرایہ جات اور پیٹرول وغیرہ کی مد میں تین کروڑ 5لاکھ 20ہزار روپے کے مشکوک اخراجات کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا گیا کہ آر اوز کی جانب سے پٹرول کی مد میں 33لاکھ 40ہزار روپے کا کوئی ریکارڈ ،سٹاک یا موومنٹ رجسٹر تک نہیں ملے ،پولنگ افسران و عملے کی ادائیگیوں کیلئے مختص 9کروڑ5لاکھ 59ہزار ورپے میں سے 8کروڑ56لاکھ 67ہزار 400اداکئے گئے جبکہ باقی بچنے والے 28لاکھ 88ہزارکا کچھ پتہ نہیں چلا،اسی طرح دیگر مدات میں بھی مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں پائی گئیں جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر اکاؤنٹس اینڈ انٹرنل آڈٹ پنجاب الیکشن کمیشن کی جانب سے متعلقہ اتھارٹیز کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں