500کلو مضر صحت گوشت برآمد کر کے موقع پر تلف

500کلو مضر صحت گوشت برآمد کر کے موقع پر تلف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) فوڈ اتھارٹی کی جھال چکیاں میں بڑی کاروائی، 500 کلو مضر صحت گوشت برآمد کر کے موقع پر تلف کر دیاگیا، بتایا جاتا ہے کہ فوڈ اتھارٹی نے جھال چکیاں کے قریب گوشت سے بھری گاڑی پکڑ لی۔

 گوشت پر سلاٹر ہاؤس کی مہر ثبت نہیں تھی۔ موقع پر گوشت کی جانچ کر کے معلوم ہوا کہ گوشت ناقص اور مضر صحت ہے ۔ ملزمان اور گوشت سے بھری گاڑی کو پولیس کے حوالے کر دیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ صوبے بھر میں ناقص گوشت کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں