ڈپٹی کمشنر کا مویشی منڈیوں میں انتظامات بروقت مکمل کرنیکا حکم

ڈپٹی کمشنر کا مویشی منڈیوں میں انتظامات بروقت مکمل کرنیکا حکم

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ عیدلاضحی کے موقع پر ضلع بھر کی مویشی منڈیوں میں تما م انتظامات کو بروقت مکمل کیا جا ئے اور مویشی منڈیوں کے علاوہ شہر کے کسی مقام پر جا نوروں کی خرید وفروخت کا سیل پوائنٹ نہیں ہو نا چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الاضحی کے سلسلہ میں کیٹل مارکیٹ کمپنی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈائر یکٹر لا ئیو سٹاک کو ہدایت کی کہ مویشی منڈیوں میں آنیوالے تما م جا نوروں پر سپرے کیا جا ئے ،میانوالی اور بن حافظ جی کے مقام پر عید الاضحی سے قبل دس روز کیلئے مویشی منڈیوں کے انعقاد کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بلو خیل روڈ پر موجود انڈر پاس کا دورہ کیا اور انڈر پاس کے پا نی کی نکاسی کے سلسلہ میں زیر تکمیل ترقیاتی منصوبہ کی پیش رفت کا تفصیلی جائز ہ لیا ۔ خالد جاوید گورائیہ نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کیپٹن ریٹائرڈ اسامہ مجید چیمہ کے ہمراہ علی الصبح شہر کی مختلف گلی ، محلوں کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے میو نسپل کمیٹی عملہ کی جا نب سے جاری صفائی آپریشن کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے یو نین کو نسل وتہ خیل کا دورہ کیا اورستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی ستھرائی کے کا موں کا معائنہ کیا ، خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی ہفتہ وارکارکردگی کا جائز ہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کے تما م پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا فرداًفرداًجائزہ لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں