پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کو لکی مروت یونیورسٹی کا اضافی چارج دیدیا گیا

 پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کو لکی مروت  یونیورسٹی کا اضافی چارج دیدیا گیا

کندیاں(نمائندہ دنیا)وزیر اعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی ایڈوائس پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم خان کنڈی جو کہ صوبے کی یونیورسٹیز کے چانسلر بھی ہیں۔۔۔

 انہوں نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی بہترین ایڈمنسٹریشن کی بدولت کے انہیں لکی مروت یونیورسٹی کا اضافی چارج سونپ دیا ہے وائس چانسلر پروفیسر ڈکٹر شکیب اللہ نے کم عرصہ میں گومل یویونیورسٹی کو مسائل سے نکالا اور زرعی یونیورسٹی کے زمین و دیگر مسائل پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی ، اور اب پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کو لکی مروت یونیورسٹی کو مسائل سے نکالنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں