گٹر کی صفائی کرتے زہریلی گیس چڑھنے سے واسا ملازم بے ہوش

گٹر کی صفائی کرتے زہریلی گیس چڑھنے سے واسا ملازم بے ہوش

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گٹر کی صفائی کرتے ہوئے زہریلی گیس چڑھنے سے واسا ملازم بے ہوش ہوگیا۔

ریسکیو 1122کو کال موصول ہوئی کہ وارث پورہ روڈ پر گٹر کی صفائی کے دوران واسا ملازم 35 سالہ نعمان گٹر کے اندر اُترا تو زہریلی گیس چڑھنے سے بے ہوش ہوگیا۔ جسے متاثرہ ملازم کے ساتھیوں کی جانب سے فوری باہر نکال لیاگیا۔ تاہم ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ ملازم کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں