سخت گرمی پرٹریفک عملہ کیلئے چھتریاں نہ کیبن کا اہتمام

سخت گرمی پرٹریفک عملہ کیلئے چھتریاں نہ کیبن کا اہتمام

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تیز دھوپ، آگ برساتے سورج اور گرم ہوائوں میں مین شاہراہوں، چوراہوں اور دیگر اہم مقامات پر ڈیوٹیاں انجام دینے والے ٹریفک پولیس افسروں و ملازمین کا ہیٹ سٹروک کا شکار ہونے کے خدشات منڈلانے لگے ۔

سخت گرمی میں چھتریوں، کیبن اور کسی بھی سائبان کے بغیر کھڑے ہوکر ٹریفک کنٹرول کرنے والے پولیس اہلکاروں کیلئے چھتریوں اور کیبن کا اہتمام نہ کیا گیا۔ اہلکار سڑکوں کنارے لگے درختوں، دکانوں اور دیگر پوائنٹس پر بیٹھ کر ڈیوٹی کے اوقات گزارنے لگے ۔ سخت گرمی پر ٹریفک اہلکاروں اور افسروں کیلئے کوئی مناسب حفاظتی انتظامات نہ ہوسکے اہلکار دھوپ میں کھڑے ہوکر ہی ڈیوٹیاں انجام دینے پر مجبور ہیں۔ رواں دنوں نئی بھرتی ہونے والی خواتین ٹریفک اہلکاروں کو بھی مین شاہراہوں پر تعینات کردیا گیا ہے اور انکو بھی چھتریاں اور کیبن فراہم نہیں کئے گئے ۔ٹریفک اہلکار سارا ٹائم شاہراہوں پر درختوں کے نیچے یا دیواروں کی اوٹ میں وقت گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ حکام کی جانب سے چند اہلکاروں کو چھتریاں فراہم کرکے اور چند پوائنٹس پر کیبن رکھواتے ہوئے سب اچھا کی رپورٹس دی جانے لگی ہیں تاہم معاملے پر چیف ٹریفک آفیسر مقصود لون کاکہناہے کہ چھتریوں،کیبن فراہمی اور نظام ٹریفک کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں