ایس پی انویسٹی گیشن کی امن کمیٹی کے ارکان سے ملاقات

ایس پی انویسٹی گیشن کی امن کمیٹی کے ارکان سے ملاقات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایس پی انویسٹی گیشن فرحان اسلم نے ممبران امن کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں مولانا ملک ضیاء الحق، مولانا قاری وقار احمد عثمانی،مولانا قاری عبدالوحید ،عرفان اﷲ ثنائی، امیر افضل اعوان،خالد اقبال مسرت ایڈووکیٹ و دیگر ممبران شامل تھے ۔

اس مو قع پرایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ہر اہم موقع پر علما کر ام نے جس طرح امن کے قیام کیلئے انتظامیہ سے تعاون کیا وہ لائق تحسین ہے سرگودہا پرامن ر یجن ہے جسے قائم رکھنے کیلئے امن کمیٹی کے ممبران کا کردار انتہائی اہم ہے ۔علما امن و امان کے قیام اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والی قوتوں کے عزائم ناکارہ بنانے کیلئے انتظامیہ کا دست و بازو بنیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں