ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز کی پولیس جوانوں سے میٹنگ

ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز کی پولیس جوانوں سے میٹنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے پولیس جوانوں سے میٹنگ کی جس میں سرگودھا کے تمام تھانوں سے دو دو جوانوں کی شرکت کی۔۔۔

میٹنگ کا مقصد پولیس کے جوانوں کے مسائل جاننا اور انکے حل کے لیے اقدامات کرنا ہے ڈی پی او کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت آپ کے لیے کھلے ہیں،آپ نے کوئی ایسا کام نہیں کرنا جس سے پولیس ڈیپارٹمنٹ کا ڈسپلن خراب ہو، اس موقع پر پولیس جوانوں نے ڈی پی او کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا ڈی پی او نے جوانوں کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہائی کرائی اور کہاکہ میٹ دی فورس کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں