ہریونین کونسل میں ویکسی نیٹر کو تعینات کرنے کا حکم

ہریونین کونسل میں ویکسی نیٹر کو تعینات کرنے کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے کہا ہے کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل کروانا ویکسی نیٹر کی بنیادی ذمہ داری ہے اور۔

 اس اہم امور کی انجام دہی میں غفلت برتنے والے کو ملازمت پر رہنے کا کوئی حق نہیں، محکمہ صحت کے افسران اس امر کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکہ سے محروم نہ رہے ۔ ہر یونین کونسل میں ویکسی نیٹر کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے ۔ یہ احکامات انہوں نے حفاظتی ٹیکہ جات کے جائزہ اجلاس میں جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے گیارہ یونین کونسلوں میں ویکسی نیٹرز کے دفاتر نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سی او ہیلتھ کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات ضرور لگوائیں تاکہ انہیں موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے ۔ انہوں نے سی او ہیلتھ سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران کو طبی مراکز کے روزانہ کی بنیاد پر دوروں کو یقنی بنانے ، جاری ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کروانے کے ساتھ کوالٹی پر خاص توجہ دینے کی بھی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام طبی مراکز پر بائیو میٹرک حاضری کا نظام وضع کرنے کے ساتھ مشینری اور ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جولائی میں حفاظتی ٹیکہ جات کی ایک بڑی مہم شروع کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں