پی ٹی آئی والے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے :حمزہ دستگیر خان

 پی ٹی آئی والے حکومت کا کچھ  نہیں بگاڑ سکتے :حمزہ دستگیر خان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت کی پہلی ترجیح سماجی تحفظ کا شعبہ ہے حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں جس وجہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔۔

 عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے رہنما مسلم لیگ ن حمزہ دستگیر خان لک نے کہا کہ پی ٹی آئی والے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے کیونکہ پی ڈی ایم کو عوام برسر اقتدار میں لائے ہیں اور جسے عوام اقتدار دیتے ہیں اس کا کچھ بھی نہیں بگاڑا جاسکتا ہے شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان بہت جلد ایشیئن ٹائیگر بن کر سامنے آئیگا جس سے مخالفین کے منہ کھلے کے کھلے رہ جائینگے وہ وقت دور نہیں جب عوام کو ہر چیز معیاری میسر آئیگی وقتی طور پر پریشانی سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ہے انشاء اﷲ بہت جلد ان پر قابو پالیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں