تلخ کلامی:مسلح افراد نے ایک بھائی قتل،دوسرا زخمی کر دیا

 تلخ کلامی:مسلح افراد نے ایک بھائی قتل،دوسرا زخمی کر دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)معمولی تلخ کلامی پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک بھائی قتل، دوسرا زخمی کردیا۔

۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد تھانہ صدر کے علاقہ 534 گ ب میں مسلح ملزمان نے معمولی تلخ کلامی کے بعد نوید اور ناصر نامی دو بھائیوں پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر نوید موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ناصر شدید زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے مقتول کی لاش کو تحویل میں لینے کے بعدشدید زخمی ناصر کو ہسپتال منتقل کردیا، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں