یونین کونسل آفس بھی بجلی چوری کرنے میں ملوث نکلا

یونین کونسل آفس بھی بجلی چوری کرنے میں ملوث نکلا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)یونین کونسل آفس کی جانب سے کنڈے ڈال کر بجلی چوری کا انکشاف، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ نور پور میں یونین کونسل کا بجلی کنکشن بل کی عدم ادائیگی پر کاٹ دیا گیا جس کے بعد ملازمین نے ڈائریکٹ تاریں لگا کر دفتر کی بجلی فعال بنا لی، اطلاع ملنے پر فیسکو ٹیم موقع پر پہنچی اور بجلی چوری میں ملوث افضال نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں