کندیاں :پو لیس مقابلہ ، ایک ڈاکو زخمی ، گرفتار کر لیا گیا

کندیاں :پو لیس مقابلہ ، ایک ڈاکو زخمی ، گرفتار کر لیا گیا

کندیاں(نمائندہ دنیا)تھانہ پپلاں کے علاقہ موسی والی پتن پر میانوالی پولیس کا ڈکیتوں و مجرمان اشتہاریوں کے ساتھ پولیس مقابلہ ایس ایچ او تھانہ پپلاں سب انسپکٹر فہیم اللہ کو رات 12:45۔۔بجے اطلاع موصول ہوئی

 کہ موسی والی پتن علاقہ تھانہ پپلاں کے قریب 5 مشکوک افراد موجود ہیں ایس ایچ او پپلاں پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو مشکوک افراد نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی اور پولیس کے ساتھ مقابلہ شروع کر دیا15/20 منٹ مقابلہ جاری رہنے کے بعد فائرنگ رکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا دوران سرچ آپریشن 1 شخص زخمی حالت میں ملا جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، جس کی شناخت اظہر شہزاد ولد محبوب عالم قوم بھمب سکنہ دوآبہ سے ہوئی اس کو گرفتار کرلیا گیا ہے دوران سرچ آپریشن 1 ملزم جس کی شناخت محبوب عالم ولد غلام رسول سکنہ دوآبہ سے ہوئی اس کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں