کھالیں اور عطیا ت کیلئے تا 7جون تک درخواستیں طلب

کھالیں اور عطیا ت کیلئے تا 7جون تک درخواستیں طلب

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا) حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا کی ہدایات کے مطابق عید الضحیٰ کے مو قع پر قربانی کے جانوروں کے چمڑے۔۔

کھالیں اور عطیا ت حاصل کرنے کی خواہشمند سرکاری تنظیمیں،خیراتی ادارے ،رجسٹر ڈشدہ مدارس اور کاروباری حضرات اجازت نامہ کے حصول کیلئے 27مئی تا 7جون تک اپنی مکمل درخواستیں ڈی سی آفس میں جمع کرواسکتے ہیں۔درخواست کے ساتھ سی این آئی سی،رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور بیان حلفی لف کریں۔ ضلعی انتظامیہ کے اجازت نامہ کے بغیر کسی بھی فرد،ادارے یا تنظیم کو قربانی کے جانوروں کی کھالیں خریدنے کی اجازت نا ہوگی۔خلا ف ورزی کر نے والے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں