جبری مشقت پر قابو نہ پایا جا سکا ، ضلعی کوارڈی نیشن کمیٹیوں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار

جبری  مشقت  پر  قابو  نہ  پایا  جا  سکا  ،  ضلعی  کوارڈی  نیشن  کمیٹیوں  کی  کارکردگی  غیر  تسلی  بخش  قرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے جبری مشقت کے حوالے سرگودھا سمیت چار اضلاع میں قائم شدہ ضلعی کوارڈی نیشن کمیٹیوں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دے کر ان اضلاع میں ای برک فور ڈی پراجیکٹ فعال کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ۔۔

سرگودھا، گجرات، بہاؤلپور اور فیصل آباد میں دیگر اضلاع کی نسبت نہ تو جبری مشقت کا خاتمہ ممکن ہو رہا ہے اور نہ ہی اضافہ کی شرح پر قابوپایا جا سکا، اس سلسلہ میں ضلعی کوارڈی نیشن کمیٹیاں ایک دہائی سے قائم ہیں، اس دورانیہ میں بھٹہ خشت مزدوروں کی رجسٹریشن،ان کے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ مالی امداد سمیت مختلف پروگرام بھی لانچ کئے گئے مگر مطلوبہ اہداف کا حصول ایک چیلنج بن کر رہ گیا ہے حکومت نے جبری مشقت کے مکمل طور پر خاتمہ اور مزدوروں کے بچوں کی تعلیم کے جاری پروگراموں کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ ای برک فور ڈی پراجیکٹ کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ضلعی کوارڈی نیشن کمیٹیوں کی فعال کر کے سالانہ ورک پلان، موثر کارر وائی اور نان فارمل سکولوں کی تفصیلات فوری طور پر ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں