ریسکیو ملازمین نے زخمی کی رقم لواحقین کو پہنچائی

ریسکیو ملازمین نے زخمی  کی رقم لواحقین کو پہنچائی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی، کوٹمومن کے رہائشی محمد ریاض ولد محمد یار بھابڑہ روڈ پر ایکسیڈنٹ میں زخمی ہو گیا-

جس کے پاس 7 لاکھ روپے کے کرنسی نوٹ موجود تھے -ریسکیو 1122 کوٹمومن نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو فرسٹ ایڈ دی اور ہسپتال منتقل کیا۔ریسکیو ملازمین نے محمد ریاض کا سامان اور نقدی حفاظت کیلئے اپنی تحویل میں لے لی جو بعد ازاں ڈی او مظہر شاہ کی نگرانی میں ریسکیو 1122 کوٹمومن کے انچارج نے زخمی کے لواحقین کو پوری رقم حوالے کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں