سیکرٹری آر ٹی اے نے مختلف روٹس پر کرائے چیک کئے

سیکرٹری آر ٹی اے نے مختلف روٹس پر کرائے چیک کئے

میانوالی (نامہ نگار)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت کی روشنی میں سیکرٹری آر ٹی اے سلیمان احمد لون نے موٹر وہیکل ایگزامنر میانوالی ریحان ادریس کے ہمراہ ضلع میانوالی کے مختلف روٹس پر کرایہ جات کو چیک کیا۔

 مختلف روٹس پر کرایہ جات میں 20روپے سے 50روپے جبکہ انٹر سٹی ڈسٹرکٹ روٹس کے کرایہ جات میں 100 روپے تک کمی کی گئی ہے نیز زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کار روائی کر کے 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور مسافروں کا زائد کرایہ انہیں واپس کروایا گیا اور ٹرانسپورٹرز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ کرایہ جات میں کمی لائیں اور عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کی جائیں علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ نے تمام فیلڈ سٹاف کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر روٹس کو چیک کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں