دریائے جہلم میں ممکنہ سیلاب ‘ریسکیو کے تمام انتظامات مکمل

دریائے جہلم میں ممکنہ سیلاب ‘ریسکیو کے تمام انتظامات مکمل

بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل نے کہا ہے کہ دریائے جہلم میں کسی بھی ممکنہ سیلاب سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ریسکیو انتظامات مکمل ہیں ۔۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ہونیوالی موک ایکسرسائز میں ریسکیو 1122صحت لائیو سٹاک سول ڈیفنس اور سوشل ویلفیئر کے اہلکاروں نے حصہ لیا 1122 تحصیل بھیرہ کے اہلکاروں سے میٹنگ کے دوران کسی بھی ناگہانی سے نپٹنے کیلئے متعلقہ آلات و دیگر سہولیات پر تبادلہ خیال کیا مدثر ممتاز ہرل نے شام گئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ کا اچانک دورہ کر کے میڈیکل سٹاف کی حاضری اور صفائی کے انتظامات کو چیک کیا انہوں نے مریضوں سے مفت ادویات کی فراہمی اور سٹاف کے رویہ بارے دریافت کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں