تھیلسیما کے مریض بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق :ڈاکٹر محمود الحسن

تھیلسیما کے مریض بچے ہماری  خصوصی توجہ کے مستحق :ڈاکٹر محمود الحسن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صحت مند زندگی اﷲ تعالی کی بڑی نعمت ہے ضرورت مند کو خون عطیہ کرنا صدقہ جاری ہے تھیلسیما کے مریض بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ۔۔

ان خیالات کا اظہار جامعہ سرگودھا کے ڈی ایس اے ڈاکٹر محمود الحسن نے ہلال احمر تھیلسیما سنٹر اور بلڈ ڈونر سوسائٹی جامعہ سرگودھا کے اشتراک سے منعقدہ تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اﷲ تعالی کی خصوصی نعمت میں سے ہم ان بچوں کے لیے ایک بیگ خون عطیہ کر کے انکی زندگی میں خوشیاں لا سکتے ہیں اس موقع پر مس اذکانے بلڈ ڈونر سوسائٹی یونیورسٹی آف سرگودھا کی جانب سے تھیلیسما کے مریض افراد کے لیے جاری خدمات پر پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں