دریائے جہلم پر24برس قبل تعمیر خوشاب پل ناکارہ
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )دریائے جہلم پر24 برس قبل محکمہ ہائی وے کی زیر نگرانی 9 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا خوشاب برج خطر ناک صورت اختیار کر گیا۔۔۔
پل کے اکثر بیم بیٹھ چکے ہیں اور سڑک پر پڑنے والے بڑے بڑے گڑھوں کے باعث اس پر ٹریفک کا روانی کے ساتھ چلنا ممکن نہیں رہا ، خوشاب برج کا افتتاح جون 2000میں گورنر پنجاب میاں صفدر نے اپنے دست مبارک سے کیا تھا، افتتاحی تقریب میں نوید سنائی گئی تھی کہ یہ برج 50برس چلے گا لیکن افتتاحی کے چند ہی برس بعد اس پل کے تعمیراتی کام میں پائے جانیوالے نقائص سامنے آنا شروع ہو گئے جن کی محکمہ ہائی وے نے کمال مہارت کے پردہ پوشی کئے رکھی ، اور بالآخر یہ پل خوشاب میانوالی روٹ پر چلنے والی ہیدی ٹریفک کا بوجھ برداشت نہ کر سکا اور ناکارہ ہو گیا ۔ ضلع خوشاب کے سماجی اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے پل کی ناقص تعمیر میں ملوث بد عنوان عناصر کوبے نقاب کرنے کیفر کردرا تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔