جامع مسجد طوبی میں سالانہ ملت ابراہیم علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد

جامع مسجد طوبی میں سالانہ ملت  ابراہیم علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد

قائد آباد (نمائندہ دنیا )جمعیت اشاعت التوحید والسنہ پنجاب کے نائب امیر علامہ عصمت اللہ خان ملتانی نے کہا ہے کہ ملت اسلامیہ کو قرآن مقدس میں حضرت ابرہیم علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا درس دیا گیا ہے۔۔۔

 ابراہیم علیہ السلام کی زندگی دین توحید سے عبارت ہے ، ابراہیم علیہ السلام نے اپنی زندگی میں مشکلات ومصائب اور ملال خندہ پیشانی سے برداشت کر کے مشن توحید پر ڈٹ کر کھڑے رہے ہیں ، وہ جامع مسجد طوبی المعروف قصاباں والی محلہ کٹے خیلانوالہ اتراء میں سالانہ ملت ابراہیم علیہ السلام کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ، کانفرنس سے صاحب زادہ قاری خالد عثمان ملتانی نے بھی خطاب کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں