ڈی پی او کا دریائے سندھ اور تھل کینال میں نہانے والوں کیخلاف کارروائی کاحکم

 ڈی پی او کا دریائے سندھ اور  تھل کینال میں نہانے والوں  کیخلاف کارروائی کاحکم

میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی نے ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کیے ہیں۔۔۔

کہ جن تھانوں کی حدود میں پل، دریائے سندھ اور تھل کینال واقع ہے وہ فوری طور پر وہاں کا وزٹ کریں اور ان میں نہانے والوں کو منع کریں اور ان کو سمجھائیں اگر پھر بھی باز نہ آئیں تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں۔ڈی پی او میانوالی کا کہنا تھا کہ قبل ازیں بھی ایسے حادثات رونما ہوچکے ہیں جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں