روٹی کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر کا شہر کے تندوروں کا دورہ

 روٹی کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے  ڈپٹی کمشنر کا شہر کے تندوروں کا دورہ

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے سستی روٹی کی مقررکر دہ قیمت 13روپے میں فروخت کا جائز ہ لینے کے سلسلہ میں شہر کے مختلف تندوروں کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے شہر کے ہو ٹلوں اور تندوروں پر سستی روٹی اور نا ن کی قیمتوں اور وزن کو چیک کیا اور شہریوں سے روٹی کی قیمتوں سے متعلق دریافت کیا ۔جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور حکو مت پنجاب کی جا نب سے روٹی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کو سراہا ۔ اس موقع پر ڈی او انڈسٹری رضوا ن ڈار بھی مو جو دتھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں