مجاہد کالونی واقعہ:انتظامیہ اور پولیس نے بہترین حکمت عملی اپنائی ،مدبر احمد خان

مجاہد کالونی واقعہ:انتظامیہ اور  پولیس نے بہترین حکمت عملی  اپنائی ،مدبر احمد خان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) معروف سماجی شخصیت مدبر احمد خان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ،پولیس اور ممبران امن کمیٹی کی بروقت اور بہترین حکمت عملی کی وجہ سے مجاہد کالونی واقعہ اور عوامی ردعمل کو کنٹرول کیا گیا۔۔۔

جو کہ خراج تحسین کے مستحق ہیں، پولیس کے افسران اور جوانوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر کے املاک کو بچاتے ہوے محصور افراد کو بھی بحفاظت محفوظ مقام تک پہنچایا،اور شہر بھر میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات باعث تحسین ہیں، مذہبی منافرت اگرچہ انتہائی قابل مذمت فعل ہے مگر اس صورتحال میں ہمیں صبر و تحمل کی بھی تلقین کی گئی ہے ،ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اسٹیک ہولڈرز کو موثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں