ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 7107چالان

 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 7107چالان

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی اوجھنگ محمد راشد ہدایت کے احکامات پر ٹریفک پولیس کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر موثر کاروائیاں، قوانین کی خلاف ورزیوں پر 7107 چالان کرتے ہوئے 37 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس جھنگ نے رواں ماہ مئی میں قوانین کی خلاف ورزیوں پر کاروائی کرتے ہوئے اوور لوڈنگ پر 1660 چالان، تیز رفتاری پر 216، لائن کی خلاف ورزی پر 828 ، سیاہ شیشوں کے استعمال پر 57، ٹریفک میں خلل ڈالنے پر 211، اوور سپیڈ پر 31، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 1352 چالان کئے ، اسی طرح پریشر ہارن کے استعمال پر 24، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف 49 ، بغیر رجسٹریشن وہیکلز کے خلاف 165، کم عمر ڈرائیور زکے خلاف 248، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹس 190، بغیر روٹ پرمٹ 329، بغیر ہیلمٹ کے ڈرائیونگ پر 114 جبکہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر 132 چالان کئے گئے ۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کہا کہ ٹریفک حادثات سے بچاؤ اور انسانی زندگی کو محفوظ بنانے کیلئے ٹریفک قوانین پرسختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، شہریوں کوحادثات سے محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹریفک پولیس جھنگ خصوصی اقدامات کر رہی ہے ، شہری بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ سے گریز کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کی حیثیت سے فوری اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں