زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کیلئے تحصیل سطح پر ہیلپ ڈیسک فعال کرنے کا حکم

زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کیلئے تحصیل سطح پر ہیلپ ڈیسک فعال کرنے کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )صوبائی حکومت کی طرف سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کیلئے تحصیل سطح پر ہیلپ ڈیسک ترجیح بنیادوں پر فعال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔۔۔

ذرائع کے مطابق ایگری کلچر انکم ٹیکس کی وصولی حالیہ سالوں کے دوران نہ صرف مسلسل نیچے آرہی ہے بلکہ سالانہ اہداف کی تکمیل ایک چیلنج بن کر رہ گئی ہے ، جس پر حکومت پنجاب نے اس حوالے سے کاشتکاروں کے تحفظات دور کرنے اور ان کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے بھرپور اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ،اس ضمن میں ڈپٹی سیکرٹری (ریکوری )بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو سے کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں فوری طور پر ہیلپ ڈیسک فعال کرکے جلد از جلد عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کی جائے ۔ کاشتکاروں نے کہا ہے کہ حکومت زرعی ٹیکس وصول کرے لیکن کاشتکاروں کو سستی بجلی اور کھاد بھی فراہم کریں۔ تاکہ ہم ملک کی معیشت میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں