قاری ضیاء اللہ عثمانی 2 جون کو عازمین حج کے بڑے قافلے کے ساتھ سعودی عرب جائینگے

قاری ضیاء اللہ عثمانی 2 جون کو  عازمین حج کے بڑے قافلے  کے ساتھ سعودی عرب جائینگے

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علماء اسلام ضلع میانوالی کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات قاری ضیائاللہ عثمانی 2 جون کو عازمین حج کے بڑے قافلے کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے۔۔۔

 سعودی عرب روانہ ہوں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے اپنے ادارے کے ذریعے سے حاجیوں کو کم اخراجات پر بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی اور اس سفر کا دورانیہ تقریباً 35 دن کا ہوگا جس میں حج کے علاؤہ زیارات وغیرہ اور دیگر پیکیجیز بھی شامل ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ادارے کے ساتھ حج عمرہ پر جانے والے عازمین کو وہاں کوئی پریشانی نہیں رہتی میں خود ان کے ساتھ جاتا ہوں اور مکمل انکی راہنمائی بھی کرتا ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں