ٹیچر ز کی احتجاجی ریلی ،پہلی بار خاتون اساتذہ کی شرکت

ٹیچر ز کی احتجاجی ریلی ،پہلی بار خاتون اساتذہ کی شرکت

میانوالی (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر )سکولوں کی نجکاری اور لیو انکیشمنٹ کے کالے قانون کے خلاف پنجاب ٹیچر یونین عباسی شہید گروپ کے صدر حیات اللہ خان کی قیادت میں میانوالی میں ایک پرامن احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس میں عباسی گروپ کے دیگر ارکان عمران احمد ارائیں، سیف الاسلام خان ،فاروق خان زبیر خان اور اے ای او ایسوسی ایشن کے صدر محمد ابوبکر نے ریلی سے خطاب کیا ۔ریلی کا سنٹر ماڈل سکول میانوالی سے شروع ہو کر پہلے سی ای او افس میانوالی اور بعد میں پریس کلب میانوالی پر اختتام پذیر ہوا ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔صدر عباسی گروپ حیات اللہ خان نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گورنمنٹ سکولوں کو پرائیویٹ کر کے عوام سے تعلیم کا بنیادی حق چھین رہی ہے ۔ اس ریلی میں میانوالی کی تاریخ میں پہلی بار خواتین اساتذہ نے بھی شمولیت اختیار کی۔گرمی کو مد نظر رکھتے ہوئے صدر حیات اللہ خان کی طرف سے ریلی میں انے والے سینکڑوں افراد کی ٹھنڈے مشروبات سے تواضح کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں