سکولوں کی نجکاری اور لیو انکیشمنٹ کیخلاف ٹیچرز کی ریلی

سکولوں کی نجکاری اور لیو انکیشمنٹ کیخلاف ٹیچرز کی ریلی

موچھ (نمائندہ دنیا)سکولوں کی نجکاری اور لیو انکیشمنٹ کے کالے قانون کے خلاف پنجاب ٹیچر یونین عباسی شہید گروپ کے صدر حیات اللہ خان کی قیادت میں پرامن احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں عباسی گروپ کے دیگر ارکان عمران احمد ارائیں، سیف الاسلام خان ،فاروق خان ،زبیر خان اور اے ای او ایسوسی ایشن کے صدر محمد ابوبکر نے ریلی سے خطاب کیا ۔ریلی کا اغاز سینٹر ماڈل سکول میانوالی سے شروع ہو کر پہلے سی ای او افس میانوالی اور بعد میں پریس کلب میانوالی پر اختتام پذیر کیا گیا ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔صدر عباسی گروپ حیات اللہ خان نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گورنمنٹ سکولوں کو پرائیویٹ کر کے عوام سے تعلیم کا بنیادی حق چھین رہی ہے ۔ہم اپنے سکولوں کو بچانے کے لیے ہر ممکن حد تک جائیں گے اور جو لوگ گھروں میں بیٹھ کر یہ سوچ رہے ہیں کہ یہ ہمارا مسئلہ نہیں تو ان کے لیے میرا واضح پیغام ہے کہ اج سکولوں کی نجکاری کے پہلا مرحلہ کا اعلان کیا گیا اگر اس کو نہ روکا گیا تو ائندہ دنوں میں سارے لوگ اس سے متاثر ہوں گے پھر اس وقت نکلنے میں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔اس کے علاوہ حکومت سے تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے کا مطالبہ اور کنونس الاؤنس اور میڈیکل الاؤنس میں 200 فیصد اضافے کا مطالبہ بھی رکھا گیا۔میانوالی کی تاریخ میں پہلی بار خواتین اساتذہ نے بھی شمولیت اختیار کی۔گرمی کو مد نظر رکھتے ہوئے صدر حیات اللہ خان کی طرف سے ریلی میں انے والے سینکڑوں افراد کی ٹھنڈے مشروبات سے تواضح کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں