اینٹی بائیوٹک ادویات کی ڈاکٹری نسخہ پر فروخت کو یقینی بنا یا جائے ، ڈرگ انسپکٹر

اینٹی بائیوٹک ادویات کی  ڈاکٹری نسخہ پر فروخت کو یقینی  بنا یا جائے ، ڈرگ انسپکٹر

میانوالی (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی ڈرگ انسپکٹر برائے پپلاں ڈاکٹر اسامہ ابراہیم خان نے کہا ہے کہ تمام فارماسسٹ ، اور فارمیسی و میڈیکل سٹور مالکان حضرات اپنے طور پر دینے کی۔۔۔

بجائے تمام قسم کی اینٹی بائیوٹک ادویات کو ڈاکٹری نسخہ پر فروخت کو یقینی بنائیں اور سیلف اینٹی بائیوٹک میڈیکیشن یعنی از خود جراثیم کش ادویات کی فروخت و تجویز نہ کریں یہ غلط اقدام ہے اس کے لیئے ڈاکٹر حضرات موجود ہیں کیمسٹ خود ڈاکٹرز نہ بنیں نہ خود سے اینٹی بائیوٹکس فروخت کریں اس سلسلے میں حکومتی ہدایات واضح طور پر موجود ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومتی محکمہ صحت کی ہدایات پہ مکمل عمل درآمد کریں اور اپنے سٹوروں فارمیسیز پر باقائیدہ اینٹی بائیوٹک کی فروخت بارے اپنی تصویر سمیت پینا فلیکس لگائیں خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں