چلتی گاڑیوں سے اشیاء خور ونوش چوری کرنیوالے گرفتار

چلتی گاڑیوں سے اشیاء خور ونوش چوری کرنیوالے گرفتار

کندیاں(نمائندہ دنیا)ہرنولی موڑ سے کندیاں موڑ ایم ایم روڈ پر چلتی گاڑیوں سے اشیاء خور ونوش و دیگر چیزیں چوری کرنے والوں کو گرفتار کر کے مال مسروقہ مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔۔۔

چوری کی وارداتیں کرنے والے 10 ملزمان کے گینگ میں خواتین بھی شامل ہیں جو چوری شدہ اشیاء خورد و نوش کو گھروں میں لے جاکر چھپا دیتی تھیں ان میں 4 ملزمان جن میں حمید اللہ اور 3 خواتین جن پر مقدمات درج تھے ان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مال مسروقہ سامان برآمد کرکے اصل مالکان کو واپس کیا گیا ہے جبکہ اسی گینگ کے 2 ملزمان عاقب شاہ اور رہتاس عرف کاکا جٹ جو تھانہ کندیاں کے 4/4 مقدمات میں ملوث تھے وہ گرفتار ہیں اور اس وقت ریمانڈ پولیس کے پاس موجود ہیں۔ ان دونوں ملزمان سے مال مسروقہ ریکور کرکے مالکان کے حوالے کی گئی ہے تھانہ کندیاں پولیس گینگ کے بقیہ 2 ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مار رہی ان کو بھی جلد ہی گرفتار کرکے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں