8بازاروں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ، سامان ضبط

 8بازاروں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ، سامان ضبط

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سلوت سعید کی ہدایات پر شہر بھر کی مرکزی شاہراہوں اور 8بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔

چیف آفیسر محمد زبیر وٹو کی زیر نگرانی میونسپل کارپوریشن کی انفورسمنٹ ٹیم نے راجباہ روڈ پر دکانوں کے باہر پڑا تجاوزشدہ سامان ضبط کرلیا جبکہ تین فٹ سے بڑے شیڈز بھی اتروادیئے ۔موقع پر بھاری مشینری بروئے کار لاکر عارضی وپختہ تجاوزات ختم کرائی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں