ریلوے اراضی نیلام ،نوجوان کھیلوں کے گراونڈ سے محروم

ریلوے اراضی نیلام ،نوجوان کھیلوں کے گراونڈ سے محروم

کندیاں(نمائندہ دنیا )ریلوے کی اراضی نیلام ہونے کے بعد نوجوان نسل کھیلوں کے گراونڈز سے محروم،شہریوں کا ارباب اختیار سے نوجوان کے کھیلنے کے لئے اراضی مختص کرنے کا مطالبہ۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق ریلوے کے رقبہ کی حالیہ نیلامی میں نوجوانوں کے لئے مختص کھیلوں کے گراونڈز کو بھی نیلام کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے کندیاں میں نوجوانوں کے پاس کرکٹ ،ہاکی والی بال اور دیگر سپورٹس کے لئے جگہ موجود نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہونے لگے ہیں کندیاں شہر میں ہاکی، کرکٹ اور فٹبال کے ساتھ ساتھ علاقائی کھیل والی بال بھی بہت اہمیت کا حامل کھیل ہے لیکن افسوس کہ ضلع میانوالی کے دوسرے بڑے شہر کندیاں میں نوجوان نسل کیلئے مختص ریلوے کے رقبہ پر موجود کھیلوں کے گراؤنڈز کی زمینوں کو بھی نیلام کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے نوجوان گلی محلوں ،قبرستانوں میں موجود خالی جگہوں میں کھیلنے پر مجبور ہیں شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ کندیاں کی نوجوان نسل کے لئے کھیلوں کے ریلوے کی اراضی پر گراونڈز کے لئے جگہ مختص کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں